جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداءہوگی ، خورشید شاہ

datetime 27  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کی گرفتاری پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نون لیگ کو سمجھنا چاہیے سیاسی جماعتیں ہی انکی دست و بازہیں ، کرپشن کے نام پر بغیر تصدیق کے پکڑ دھکڑ کا عمل غلط ہے ، اسے فی الفور ختم کیا جانا چاہیے ، بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا، ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے تھی ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہمیں بتائیں کے ہمارے لوگوں میں کیا خرابی ہے ، ادراے کے بڑے ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور نہیں کرنا چاہتی اور نہ ہی پارلیمنٹ کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے ، ہم پارلیمان میں بیٹھ کر اس جبر کا مقابلہ کریں گے کسی دھرنے سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے ، انہوں نے کہا کہ آج یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم پر ہاتھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے اس کے علاوہ راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفک کا کیس بنا یا جارہا ہے ، خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں را گھس چکی ہے ہوش کے ناخن وہاں پہلے لینے ہونگے, خیال رہے کہ نیب اور دیگر اداروں کی طرف سے کرپشن کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جس میں سندھ سے آغاز کرتے ہوئے اعلیٰ سرکاری اہلکاروں سمیت سیاسی شخصیات بھی شامل تفتیش کی جارہی ہیں گزشہ روز نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا تھا جو سابق صدر آصف علی زرداری کے بہت زیادہ قریبی دوست گردانے جاتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…