بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ٹڈاپ سکینڈل : یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کیخلاف حتمی چالان آج جمع کرانے کی تیاریاں مکمل

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مالی اسکینڈل میں اربوں روپے کی خورد برد کے الزام میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کیخلاف مجموعی طور پر24 مقدمات میں حتمی چالان آج کو جمع کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کرپشن کی رقم وزیراعظم کی تنخواہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی، سندھ کے اہم ترین عہدے پر تعینات شخصیت کے صاحبزادے کی آڈٹ کمپنی کے2 ڈائریکٹرزبھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہوں گے۔یوسف رضاگیلانی کے معتمد خاص اور سابق سیکریٹری وزیراعظم ہاؤس محمدزبیر سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں ناقابل تردید شواہدکی موجودگی انتہائی مضبوط کیس تیارکیے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق7 ارب روپے سے زائدمالیت کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مالی اسکینڈل میں ایف آئی اے کراچی نے گذشتہ سال اہم کامیابیاں حاصل کی تھیں اورکاغذی کمپنیوں کے نام پر اربوں کی فریٹ سبسڈی حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کیخلاف درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔تاہم بعد ازاں وفاقی حکومت کی مفاہمتی پالیسی آڑے آگئی اور ایف آئی اے کو تقریباً ایک سال تک بیشتر مقدمات میں حتمی چالان جمع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون شاہد حیات کی جانب سے اس سلسلے میں ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کومسلسل یاددہانی کرائے جانے کے نتیجے آخرکارکچھ دن قبل ایف ا?ئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کی اجازت دیدی گئی اور ایف آئی اے کرائم سرکل کے تفتیشی افسران اس سلسلے میں مزید کسی تاخیر کے بغیر یوسف رضا گیلانی کیخلاف 10مقدمات اور مخدوم امین فہیم کیخلاف14 مقدمات میں حتمی چالان جمعرات کو جمع کرانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیںِ، ذرائع کے مطابق حتمی چالان میں دونوں اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف انتہائی مضبوط شواہد کی بنیاد پر کیسز بنائے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی تنخواہ کی اکاؤنٹ میں کرپشن کی رقم جمع کرائے جانے کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ سابق ڈپٹی سیکریٹری پرائم منسٹر ہاؤس کی ای میل کے ریکارڈسے نہ صرف ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلکہ دیگر اہم قومی اداروں میں کی جانے والی کرپشن کا حساب کتاب بھی حاصل کرلیاگیا ہے۔جس کی بنیاد پر ایف آئی اے نے دیگر سمتوں میں تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے، مخدوم امین فہیم کے خلاف بھی نئے شواہدکی بنیاد پر کیسز کے حتمی چالان جمع کرائے جائیں گے، اس کے علاوہ سندھ کی ایک اہم ترین سیاسی شخصیت کے صاحبزادے کی آڈٹ کمپنی کی جانب سے کاغذی کمپنیوں کے بوگس فریٹ سبسڈی کلیمزکی منظوری دیے جانے کی بنیاد پر کمپنی کے 2 ڈائریکٹرزکوبھی حتمی چالان میں ملزم بنایا گیا ہے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…