لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے گذشتہ روز گرفتار ہونیوالے بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کے ایجنٹ کے طویل عرصے تک پکڑے نہ جانے کے حوالے سے اب تک قیاس آرائیاں جاری ہیں یاد رہے کہ گذشتہ روز حساس ادارے نے کارروائی کے دوران را کے الیاس نامی ایجنٹ کو گرفتار کرکے اس سے مختلف حساس عمارتوں کے نقشے برآمد کیے تھے ملزم کے بارے میں بتایا گیا تھا وہ سی آئی اے کا اہلکار اور ماڈل ٹاﺅن پولیس میں تعینات تھا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ ملزم 20 بار غیر قانونی طورپر بھارت جاچکا ہے۔ پاکستان کے نامور اینکر پرسن شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ملزم کے بارے میں اشارہ دیا کہ وہ اتنے عرصے تک کیوں گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم یاتو وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا مہمان ہے یا کوئی اور اس وجہ سے وہ اب تک نہیں پکڑا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پولیس اہلکاروں ، سیاسی جماعتوں اور ایوانوں تک سب میں را کے ایجنٹس موجود ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں