کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس اسی جی سی) کے ایم ڈی شعیب وارثی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شعیب وارثی کو سکیورٹی اہلکاروں نے سوک سینٹر کے قریب ان کی گاڑی سے گرفتار کیاگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب وارثی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد یہ دوسری بڑی کارروائی ہے ۔