آستانہ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں قازقستان کے صدر نور نذر بایوف کی ضیافت میں مقامی موسیقی کی خوبصورت دھنیں بجائی گئیں اور جب ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے “ کی دھن سنائی گئی تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔ وزیراعظم جب صدارتی محل پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا ۔ گارڈ آف آنر کے بعد دونوں رہنماﺅں کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی ،ایکسپریس رپورٹر عامر الیاس رانا کے مطابق جس میں صدر نور سلطا نے وزیراعظم کے 1992 کے دورے کے حوالے سے پرانی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ آپ (پاکستان) نے ہمیں 1991 میں تسلیم بھی کیا اور 1992 میں ہمارے ملک کا دورہ کیا جو مجھے ابھی تک یاد ہے ۔ نواز شریف اپنے خصوصی طیارے میں قازقستان سے واپسی پر اپنے ساتھ گئے ہوئے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملے اور انکے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے ۔ وزیراعظم نے کاک پٹ میں کافی اور دوران سفر فائل بھی کرتے رہے ۔