اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستا ن کل بھی حامی تھا اورخیرخواہ تھااورآج بھی حامی ہوں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم کے ذمہ دارو ںسے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ افراد کےخلاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کی لعنت صرف سندھ میں ہی کیوں نظرآتی ہے کیادوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہورہی ۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کےخلاف نہیں ہوں ۔