اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت اورعوام کواس میں حصہ داربنانے کے لئے موجودہ الیکشن کمیشن کوتوڑدیاجائے ۔انہوں نے اپنا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پردیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مارچ 2013میں لانگ مارچ کے دوران شفاف الیکشن کے لئے دھرنادیاتھاتاکہ موجودہ انتخابی نظام میں خامیوں کودورکیاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ الیکشن کمیشن غیرفعال ہے اس لئے اس کوختم کردیاجائے ۔طاہرالقادری نے کہاکہ 2013کے لانگ مارچ میں حکومت سے کئے گئے معاہدے پرکوئی عمل درآمد نہیں کیاگیاجس کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی انتخابی دھاندلی ہوئی ۔