اسلا م آباد (نیوزڈیسک )ریحام خان کے بیٹے ایک پھرپاکستانیوں پے اوراپنے ہی پارٹی ممبران پرچڑھ دوڑے۔ریحام خان کے بیٹے ساحرنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرپیغام میں لکھاکہ امریکہ میں گولی سے ہلاک ہونے والے دوصحافیوں کی ذمہ داری امریکی حکومت پرہے کیونکہ وہ امریکی حکومت اس قاتل کوگرفتارنہ کرسکی ،ساحرکے اس ٹوئیٹ ہرایک شہری نے جوابی ٹوئیٹ داغ دیاکہ پاکستان میں ایک دن آئے گاکہ ایک سیاسی رہنمااوراس کی اہلیہ کو اسکی جماعت کے پریشان حال کارکن بھی گولی ما ردیں گے۔اس ٹوئیٹ کے بعد ساحرنے اپنے ٹوئیٹ پرلکھاکہ میں نے امریکہ بے گناہ مارے جانے والے صحافیوں کے بارے میں لکھالیکن الجھے ہوئے پاکستانی ہراس وقت میرے پیچھے پڑجاتے ہیں جب بھی میں کوئی ٹوئیٹ کرتاہوں ۔