لندن(نیوزڈیسک)اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر عدالت نے بند کمرے میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں سرفراز مرچنٹ پیش ہوئے جب کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے عدالت میں پیشی کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس کی بند کمرے میں سماعت کی درخواست کی جسے ویسٹ لندن کے مجسٹریٹ نے منظو کرتے ہوئے بند کمرے میں کیس کی سماعت کی اور اس دوران پبلک گیلری سے میدیا اور دیگر افراد کو بھی نکال دیا گیا۔
عدالت نے سماعت کے لیے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، سرفراز مرچنٹ، طارق میر اور افتخار قریشی کو طلب کیا تاہم الطاف حسین سمیت دیگر افراد نے پیشی کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا جب کہ سرفراز مرچنٹ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ جیسے پیچیدہ کیس کی تحقیقات کے لیے مزید وقت درکار ہے اور ابھی تک ایم کیو ایم اور سرفراز مرچنٹ نے ضبط رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے
لندن میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، الطاف حسین عدالت میں پیش نہیں ہوئے
26
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں