بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

چندہ اکٹھا کرنے والی این جی اوز کے جامع کوائف طلب

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی سپریم کورٹ نے وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں سے اُن غیر سرکاری تنظیموں سے متعلق جامع تفصیلات طلب کر لی ہیں جو متعقلہ اداروں میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باوجود لوگوں سے چندہ اکٹھا کر رہی ہیں۔بدھ کو چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ لوگوں سے اکٹھا کیا جانے والا چندہ کن مقاصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بارے میں ایک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کا نیشنل ایکشن پلان کو پورے طریقے سے نافذ کرنے کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی وہ بادی النظر میں اس کی اہلیت رکھتی ہے۔حکومت ٹیکس دینے والوں کے خلاف تو بہت جلد کارروائی کرتی ہے لیکن کالا دھن اور چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتی۔ بہت سے کالعدم تنظیمیں بھی مختلف ناموں سے لوگوں سے چندہ اکٹھا کر رہی ہیں لیکن ابھی تک عدالت میں ایسی کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی کہ ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ حکومت سے غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور انھیں دیگر ممالک سے ملنے والی فنڈنگ سے متعلق جواب مانگا گیا تھا لیکن ابھی تک تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔اس مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک سے ان غیر سرکاری تنظیموں کے لیے آنے والی فنڈنگ روک دی جائے تو ملک میں شدت پسندی کے واقعات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں ایک غیر معروف این جی او کو تین کروڑ روپے دیے گئے لیکن حکومت کے کسی بھی ادارے نے یہ زحمت گوارا نہیں کی کہ دیکھا جائے کہ اس تنظیم کو اتنی بڑی رقم کن مقاصد کے لیے دی گئی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ کچھ غیر سرکاری تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں لیکن حکومت کے پاس احتساب کا کوئی نظام نہیں ہے۔غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں ایک مانٹیرنگ کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو ان تنظیموں کے بارے میں شکایات کا جائزہ لے کر ان کا ازالہ کرے گیبینچ میں موجود جسٹس قاضی فائض عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف تو بہت جلد کارروائی کرتی ہے لیکن کالا دھن اور چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتی۔
اُنھوں نے کہا کہ بہت سے کالعدم تنظیمیں بھی مختلف ناموں سے لوگوں سے چندہ اکٹھا کر رہی ہیں لیکن ابھی تک عدالت میں ایسی کوئی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی کہ ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
مقدمے کی مزید سماعت ایک ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے کہ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ ماہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کی لیے ایک شفاف نظام لایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ایک مانٹیرنگ کمیٹی بنائی جا رہی ہے جو ان تنظیموں کے بارے میں شکایات کا جائزہ لے کر ان کا ازالہ کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…