بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

قاسم ضیا ءکو امید لگ گئی

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)قاسم ضیا ءکو امید لگ گئی،لاہور ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اولمپیئن قاسم ضیا ءکی درخواست ضمانت پر نیب سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز جسٹس طارق عباسی اور جسٹس سردار نعیم احمد پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ملزم قاسم ضیا کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کو دیوانی نوعیت کے مالی تنازعات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے مگر اس کے باوجود نیب نے کئی برس پرانے ایک مالی تنازع میں قاسم ضیا کو گرفتار کر لیا ہے، قاسم ضیاءکا علی سکیورٹی کمپنی کے ساتھ حصص کا کاروبار تھا جس میں سے ساڑھے تین کروڑ کمپنی کا ادا کر چکے ہیں ،قاسم ضیا علی عثمان اسٹاک کمپنی سے 2008ءمیں علیحدہ ہوچکے ہیں۔ ان کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں جبکہ کروڑ وں کے فراڈ کے ثبوت فراہم نہ کرنے پر احتساب عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کی ہے۔ نیب کا آٹھ کروڑ روپے غبن کا الزام بے بنیاد اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے لہٰذا قاسم ضیاکی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نیب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…