جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

خدام الحجاج کو خود حج کرنے پر پورا اعزازیہ نہیں ملے گا

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی جی حج مکہ کی سفارش پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے رواں سال وزارت کی طرف سے بھجوائے جانیوالے حج سیزنل ڈیوٹی سٹاف کے اعزازیہ میں کمی کرتے ہوئے نئی شرائط رکھ دیں جن کے تحت حج ڈیوٹی کرنیوالے وزارت کے ملازمین رواں سال دوران ڈیوٹی حج نہیں کرسکیں گے ۔ ایکسپریس رپوٹر جہانگیر منہاس کے مطابق حج کرنے کی ببنیاد پر ان کا یومیہ اعزایہ 140 ریال سے کم کرکے انہیں صرف 20 ریال یومیہ ادا کیاجائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری مذہبی امور کی طرف سے متعارف کرائی جانیوالی نئی پالیسی کے باعث سعودی عرب پہنچنے والے وزارت کے 110 ملازمین تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ شرط صرف وزارت مذہبی امور کے سٹاف کیلئے رکھی گئی ہے جبکہ معاونین اور دیگر وزارتوں کی طرف سے بھجوائے جانیوالے ملازمین اور میڈیکل مشن کے عملے کو دوران ڈیوٹی پورا اعزازیہ دیاجائیگا جبکہ وہ حج کا فریضہ بھی ادا کرسکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے سعودی عرب پہنچنے والے 110 ملازمین اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ ڈیوٹی کریں اور پھر حج کریں تاہم مناسک حج کے دونوں میں ڈیوٹی کرنے کے باعث انہین ایک بڑا مسئلہ یہ بھی درپیش ہوگا کہ وہ سال کپڑوں یعنی احرام کے بغیر منی مزدلفہ اور عرفان کے میدان میں نہیں جاسکین گے کیونکہ سادہ کپڑوں میں ان جی ہگوں پر جانے کے باعث وہاں پر تعینات سکیورٹی عملہ گرفتار کرلیتا ہے اور حج کے بعد ان کی ضمانت ممکن ہوپاتی ہے ادھر متعلقہ سٹوری بارے موقف جاننے کیلئے سیکرٹری آفس رابطہ کیاگیا لیکن وہ مصروفیات کے باعث دستیاب نہیںتھے ۔ ادھر پاکستانی عازمین حج کی خدمت ورہنمائی کیلئے سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں کے حج رضاکار گروپ نے رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے ۔ گروپ کے میڈیا کو آرڈی نیٹر پر پروفیسر وسیم شاہد بخاری نے بتایا کہ سعودی عرب میں قانونی طورپر مقیم تمام پاکستانی بطور رضا کار رجسٹریشن کرواسکتے ہیںرضاکاروں کو خصوصی اجازت جاری کروایا جائیگا۔ خواہشمند hajj.volunteers.com پر آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…