اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کے کارکنوں کیساتھ مشاورت کے عمل کو سارے ملک میں پھیلا جائیگا ، پارٹی کارکن اپنی صفوں اتحاد برقرار رکھیں اور مستقبل میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں ۔ پارٹی کی مضبوطی کیلئے سخت فیصلے بھی کرینگے ۔پارٹی چیئرمین نے منگل کو اسلام آباد میں پنجاب اور کے پی کے کے کارکنوں سے ملاقات کرنے کی ابتدا ءکردی اور اس سلسلے میں فیصل آباد شہر اور جلع کے پارٹی عہدیداروں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس ہوئے ۔ اجلاسون میں فریال تالپور ،یوس رضا گیلانی ، پرویز اشرف، منظور وٹو ، شیر رحمن ، قمر زمان کائرہ ، تنویر کائرہ ، جمیل سومرو ، ندیم افضل چن ، مہرین انور راجہ اور فوزیہ حبیب نے بھی شرکت کی ۔ اجلاسون کا دورانیہ پانچ گھنٹے کا تھا جن میں پارٹی کے تنظیمی امور ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کو درپیش چیلنجوں پر کھل کر بات ہوئی ۔ پارٹی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ دہشتگردوں کا مقابلہ ہر صورت میں کیاجائیگااور ان لوگوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دہشتگردی سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ایکسپریس رپورٹر ملک سعید اعوان اور خالد قیوم کے مطابق شرکاءنے پنجاب میں کسانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔ پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا پیپلزپارٹی کسانوں کا ساتھ دیگی تاکہ 20 کروڑ عوام کو غذائی تحفظ فراہم کیاجاسکے ۔ اجلاس سے نواز لیگ کی پالیسیوں پر سخت تنقید بھی کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ میٹروبس کے پروجیکٹ پراربوں روپے ضائع کردیئے گئے زرعات کو مکمل طورپر نظر انداز کردیاگیا اور اس وجہ سے نہ صرف قومی معیشت بلکہ سیاسی اور سماجی استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ترجمان نے کہا کہ لاہور ملتان موٹروے بھی اس زمین پر بنائی جارہی ہے جو انتہائی زرخیز ہے اجلاس میں فیصل آباد میں شدید لوڈ شیڈنگ کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اور کہتے تھے کہ جب وہ اقتدار میں اجائیں گے تو اگر انہوں نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو اپنا نام دل دینگے اس وقت لوڈ شیڈنگ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے پنجاب کے صدر میاں منظوروٹو نے اجلاس کو ن اقدامات کے متعلق بتایا جو بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کی صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر کئے گئے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے چند ٹی وی چینلز پر نشر کی جانیوالی اس خبر کی تردید کی ہے کہ بلاول ہاﺅس اسلام آباد میں اجلاس کے شرکاءنے منظور وٹو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کامطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر قطعی طورپر بے بنیاد ہے ۔ ادھر پیپلزپارٹی فیصل آباد کے عہدیداروں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیساتھ ملاقات میں کھل کر اظہار خیال کیااور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بلاول کو پنجاب کے سیاسی میدان میں باقاعدہ اترنے کا مطالبہ کردیا ۔ راجہ ریاض احمد نے کہا کہ پنجاب میں ہماری پارٹی زیرو ہے ہمارے ٹکٹ پر کوئی بلدیاتی الیکشن نہیں لڑنا چاہتا۔ جناب چیئرمین گر آپ باہر نکلیں گے ایشوز کی سیاست کرینگے اور اپوزیشن کا روال ادا کرینگے تو پھر پارٹی کھڑی ہوگی ان میٹنگز کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ پارٹی کو کھڑا کرنا ہم مین سے کسی کے بس میں نہیں ۔ آپ اختیاط کرکے باہر نکلیں ۔ لوگوں سے ملین جلسے کریں اور نواز شریف کی پالیسیوں کو ٹارگٹ کریں اس سے پارٹی دوبارہ کھڑی ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سچی بات ہے کہ لوگوں کے اندر خوف ہے وہ پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے سے ڈرتے ہیں اور آزاد الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔ آپ اس خوف کو دور کرنے کیلئے باہر آئیں ۔ راجہ ریاض نے بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی جس میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ کے دوران شرکاءمیاں منظور وٹو کیخلاف پھٹ پڑے ، پیپلزپارٹی کے رہنما ملک اصغر علی قیصر نے کہا کہ جناب چیئرمین ہم سیاسی یتیم ہیں آپ مزاحمت کی سیاست شرو ع کریں ورنہ ہمارے مخالف ایک ایک کرکے آپ کے سارے گھوڑے ماردینگے ۔