اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

صدر ممنون حسین کے قافلے کے راستے دھماکہ

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)صدر ممنون حسین کے قافلے کے راستے میں آتش بازی کے باعث معمولی دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی ادارے پریشانی کا شکار ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں واقع ملٹری ہسپتال (ایم ایچ) کے شعبہ امراض چشم (اے ایف آئی او) سے چند گز کے فاصلے پر قائم ریسکیو 15 ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے قریب اس وقت آتش بازی کا معمولی دھماکا ہوا جب صدر ممنون حسین ہسپتال سے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروا کر واپس اسلام آباد روانہ ہوئے۔صدر ممنون حسین کے سیکیورٹی قافلے میں جدید اسلحے سے لیس پولیس ایلیٹ فورسز کے کمانڈوز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل تھے جس وقت صدر پاکستان آنکھوں کا معائنہ کروانے کے بعد اسلام آباد واپسی کےلئے روانہ ہوئے ان کے قافلے کے گزر جانے کے بعد پشاور روڈ پر قائم ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے قریب معمولی دھماکا ہوا جس سے سیکیورٹی اہلکاروں میں بے چینی پھیل گئی۔سیکیورٹی ادارے موقع سے کسی بھی مشکوک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ایلیٹ فورس کے ایک کمانڈو نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ یہ انتہائی معمولی نوعیت کا دھماکا تھا جوکہ آتش بازی کے دوران ہوا، کسی راہ گیر کی جانب سے دھماکہ فورسز کو پریشان کرنے کے لئے کیا گیاشہری کی جانب سے شرارت کے طور پر آتش بازی کا دھماکا کیا گیا تھا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے آتش بازی کرتے ہوئے کسی کو بھی نہیں دیکھاجس کےلئے وہ معذرت خواہ ہیں



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…