اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخواحکومت میں ”تبدیلی“آگئی،حتمی فیصلے کا اعلان

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان خیبر پختونخوا میں شراکت اقتدار کے لئے معاملات طے پاگئے ہیں۔پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران پشاور قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب آحمد خان شیرپاو¿ نے کہا کہ سیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہییں، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ 12 نکات پرمعاملات طے پا گئے ہیں، بات چیت میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ لینے پر کوئی بات نہیں ہوئی اورنا ہی ہم نے اس بارے میں کوئی مطالبہ کیا ہے۔آفتاب شیر پاو¿ کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات ناگزیرہیں، ان کی جماعت این اے 122 پرالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے اوریہ سمجھتی ہے کہ اس حلقے پردوبارہ انتخاب ناگزیرہوگئے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جاسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انتہاپسندوں، دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کو کیفرکردارتک پہنچانا ہوگا تاہم متحدہ قومی موومنٹ نے استعفے دے کربڑا قدم اٹھایا، اسے استعفوں سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہئے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…