کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اہم ترین کاروباری مرکز کراچی میں امن وامان بحال کرنے میں سرگرم رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر ہونیوالے قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد پکڑنے کا اعلان کردیاہے ۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ رشید گوڈیل کی صحت یابی کیئے دعا گو ہیں ، واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے اس واقعہ سے متعلق کوئی بھی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101 پر دیں ، بتایا جائے رشید گوڈیل پر حملہ کس نے کیا؟