ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ دوسال بعد عمران خان کی جگہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ ہونگے ۔ انہوں نے یہ بات دھرنوں کے دوران مبینہ طورپر ایک فوجی جنرل سے یو اے ای میںملاقات کے بعد اپنے چھوٹے بھائی سے کہی ۔ سلیم صافی نے تحریک انصاف کے دھرنوں اور لانگ مارچ کو ایک سال پورا ہونے پر دھرنا آغاز سے انجام تک کے عنوان سے پروگرام کیا۔پروگرام میں صافی نے شاہ محمود کے چھوٹے بھائی مخدوم مرید حسین کا بیان چلایا جس میں ان کا کہنا تھا شاہ محمود نے انہیں دھرنوں کے دوران لندن سے فوراً ابوظہبی پہنچنے کا کہا ۔
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
ان کے بقول ملاقات میں شاہ محمود نے کہا کہ میری جنرل صاحب سے ملاقات ہے ، آپ فوراً فیصلہ کریںمیرا ساتھ دینا ہے یا نہیں جس پر میراجواب تھا اتنی جلد ی فیصلہ نہیں ہوسکتاہے ۔ مرید حسین نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے ان سے کہا کہ آپ دیکھیں گے سال دوسال بعد عمران خان نہیں ہوں گے اور وہ پی ٹی آئی کو ہیڈ کررہے ہوں گے ۔