منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم ،ق لیگ کے رہنما متحرک،ن لیگ اور تحریک انصاف پر الزام عائدکردیا

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران پاکستان جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک منصب اعوان اور دےگر رہنماﺅں نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے پی اےم اےل کی تحریک کی مکمل حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کےا۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کے دور کو سنہری دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں فوری وسستے انصاف کی فراہمی، وکلاءاور غریب سائلین کی بہتری کےلئے بطور وزیراعلیٰ ان کے اقدامات کی تعرےف کی جن مےں ان کے بائی پاس سمیت وکلاءکےلئے فری میڈےکل کی سہولت بھی شامل تھی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے توانائی اور پانی کے مسائل کا فوری اور واحد حل کالاباغ ڈیم ہے اور عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی یہی رائے ہے، پاکستان مسلم لےگ اس ڈیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے مونس الٰہی کی سربراہی میں تحریک چلا رہی ہے اور اس کے حق میں رائے عامہ کو ہموار کرنے کیلئے ضلعی سطح پر سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت میں پراسکیوشن سروس قائم کر کے 3ہزار کے قریب وکلاءکو جاب دینے اور کسی فیس کے بغیر تین دن مےں تنازعات کے فیصلے کیلئے قائم کردہ کنزیومر کورٹس کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ غریب اور مستحق لوگوں کو سٹیٹ کی طرف سے وکیل فراہم کرنے کیلئے انہوں نے پنجاب اسمبلی سے بل منظور کرایا تھا مگر شہبازشریف کی حکومت نے اسے آج تک عملی شکل نہیں دی۔ ملک منصب اعوان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے وکلاءہی نہیں بلکہ ہر شعبہ کے لوگوں باالخصوص غریب اور عام آدمی کیلئے انقلابی اور تاریخی کام کیے جس میں پڑھا لکھا پنجاب ریسکیو 1122، مفت ادویات اور مفت تعلیم جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف نے کالاباغ ڈیم بنانے کا نعرہ لگایا تھا مگر اب وہ اس سے انحراف کر رہی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو اپنے وعدہ پر قائم ہے اس لیے ہماری پارٹی کالاباغ ڈیم کے ایشو پر مکمل طور پر ساتھ ہے۔ وفد میں احمد سمندر خان، حسن سمندر خان، سعید عثمان، عمران حسین، الیاس قریشی، میڈم شبنم، میڈم عذرا، میڈم سائرہ اور میڈم سارہ شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…