گلگت(نیوزڈیسک) گلگت میں اجتماعی زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم راولپنڈی روانہ کردی گئی۔گلگت زیادتی کیس میں ملوث تیسرے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں تیز کردی گئیں،پولیس ٹیم کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔اجتماعی زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا،پولیس نے اس سے پہلے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا،جنہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے تیس سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنائیں اور انہیں بلیک میل بھی کیا اہم معاملے کو میڈیا نے منظر عام پر لایا تھا۔