جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

نیا وزیراعظم کون ہوگا21اہم سیاسی شخصیات کی فہرست جاری

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملکی سیاسی صورتحال پرنظررکھنے والی سماجی تنظیم پلڈاٹ نے ملک کی 21اہم شخصیات کی نشاندہی کی ہے جو آئندہ دس سے پندرہ سال کے عرصے کے دوران وزیراعظم بن سکتی ہیں، ان میں شریف خاندان کے تین اور زرداری خاندان کی دو شخصیات سمیت عمران خان، احسن اقبال اورچوہدری نثارعلی خان بھی شامل ہیں۔پلڈاٹ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ تجزیہ ان سیاسی رہنماﺅں کی کارکردگی ،صلاحیتوں ، ان کے بارے میں عوامی آراءاور ان سے انٹرویوز کے بعد کیا گیا ہے ان شخصیات میں شہباز شریف، حمزہ شہباز ،مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، عمران خان ، چودھری نثارعلی خان، اسحاق ڈار، احسن اقبال، اعتزاز احسن، اسد عمر،اویس ا حمد خان لغاری، حناربانی کھر، ہمایوں اختر خان، خرم دستگیرخان، لیاقت بلوچ، ماروی میمن، مشاہد حسین سید،عمرایوب خان، شاہ محمود قریشی اور شازیہ مری شامل ہیں یہ جائزہ 13نکاتی نظام کی بنیاد پر مرتب کیاگیا ہے جس میں سیاسی جماعت می کردار، عوام کے ساتھ رابطہ، کرشماتی شخصیات، کسی بھی سطح پر حکومت چلانے کاتجربہ، پاکستان کے مستقبل کا واضح ویژن، سیاسی معاملات کی واضح تفہیم، پاکستان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے واضح علم، اثاثوں اور ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق معاملات کی صورتحال، جرائم سے متعلق قانونی ریکارڈ، جرات اظہار، سیاسی معاملات پر بے ٹوک موقف، مختلف خیالات رکھنے والے لوگوں کو قریب لانے کی صلاحیت کا مظاہرہ، دس سے پندرہ سالوں میں وزیراعظم بننے کی صلاحیت ہے۔نشاندہی کئے گئے رہنماﺅں کی پروفائلز ان کے سماجی، سیاسی کیریئر، ذاتی اور سیاسی زندگی کے احوال، زندگی پراہم اثرات ، انتخابی اور دیگر عہدوں کی تفصیل، سیاسی وابستگی، معاشی شفافیت، کامیابیوں اورنظریاتی ، سیاسی اور سماجی معاملات پراختیارکئے جانیوالے موقف پر روشنی ڈالتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…