اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 14نومبر، دوسرا مرحلہ 29 نومبر . تیسرا مرحلہ 19 دسمبر کو کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پنجاب میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات لاہور،راولپنڈی ڈویڑن، سرگودھا، گوجرنوالہ، لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں خانیوال، ساہیوال، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، چکوال، جہلم، چنیوٹ، خوشاباور میانوالی میں شامل ہیں۔پنجاب میں تیسرے مرحلے میں جھنگ، بھکر، سیالکوٹ، نارووال، رحیم یار خان، ملتان، پاک پتن، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ شامل ہیں۔سندھ میں پہلے مرحلے میں سکھر، گھوٹکی، خیر پور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، جیکب آباد، کشمور شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں عمر کوٹ، تھر پارکر، سانگھڑ، میر پور، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، دادو، مٹیاری، جامشورو، ٹندو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، سجاول، بدین شامل ہیں۔تیسرے مرحلے میں سندھ میں کراچی ڈویڑن، حیدر آباد ڈویڑن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔