ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شجاع خانزادہ کی شہادت کے واقعہ کے ماسٹر مائنڈ کا پتا لگالیا گیا

datetime 18  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)اتوار کو دہشت گردی کے نتیجے میںپنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت دیگر لوگوں کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی اورواقعے کے ماسٹر مائنڈ کا پتا لگا لیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ کے صحافی سیدعارفین کی رپورٹ کے مطابق معتبر سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ ایک کالعد م تنظیم نے ہی کرایا ہے مگر اس کیلئے اسے دوسری کالعدم جماعت کی حمایت بھی حاصل تھی۔دہشت گرد حملے کی معاونت ایک کالعد م تنظیم نے کی اور خود کش حملہ آور بھی اسی تنظیم کے کمانڈر نذیر نے مہیا کئے تھے جن کا بظاہر تعلق خیبر پختونخوا سے لگتا ہے۔تاہم حتمی فیصلہ نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔فرانز ک رپورٹ بتاتی ہے کہ اس خودکش حملے کے لئے 15 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ایک کالعد م تنظیم کے اہم کمانڈر مطیع الرحمن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔مطیع الرحمن کے سر کی قیمت حکومت پاکستان نے 1 کروڑ روپے مقرر کی ہوئی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق شجاع خانزادہ پر ہونے والاحملہ پنجاب میں ہونے والے دیگر چار حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی نیشنل ایکشن پلان اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات شجاع خانزادہ ہی میڈیا کے سامنے آکر پیش کرتے تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ شجاع خانزادہ کو حال ہی میں کوئی دھمکی یا کسی دہشت گرد حملے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی تاہم پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت اور پولیس افسران کے بارے میں عمومی وارننگ کا اجراء ضرورکیا گیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں سیکورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ اس حملے کے پیچھےایک کالعد م تنظیم ملوث نظر نہیں آتی کیونکہ اس تنظیم کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ہے اور وہ فوری طور پر اتنا بڑا حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔کچھ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس حملے کی ذمہ داری ایک کالعد م تنظیم تاہم یہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہوا ۔ رواں سال 13 مئی کو کراچی میں صفوراچورنگی کے قریب اسماعیلیوں کی بس پر حملہ کیا گیاتھا۔اس حملے کی ذمہ داری ایک کالعد م تنظیم نے قبول کی تاہم کچھ دن بعد جب اصل ملزمان گرفتار ہوئے تو پتا چلا کہ یہ حملہ داعش کے لئے کام کرنے والے گروپ نے کیا تھا۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…