اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کے جسمانی ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد بھی اظہا ریکجہتی کے لیے پہنچ گئی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے جیالے قاسم ضیاءسے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ جیالوں نے قاسم ضیاءپر مقدمہ کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا اور قاسم ضیاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ نیب پنجاب نے قاسم ضیائ کو احتساب عدالت میں پیش کر کے بتایا کہ قاسم ضیاء نے نجی کمپنی کے ساتھ ملکر شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اور شہریوں کو منافع کی رقم تو دور کی بات اصل رقم کی ادائیگی بھی نہیں کی۔ لہذا جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ قاسم ضیاء کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد قاسم ضیا ء کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی۔