ان کے علاج کیلئے پوری کوشش کررہی ہے ، قوم ان کی صحت یابی کییئے دعا کرے ، انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کے سینے پر لگنے والی گولی بہت زیادہ خطرناک ہے، ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے ،حیدر عباس رضوری نے کہا کہ حملے کا وقت اہم ہے اس وقت جاری مذاکرات کو ثبوتاژ کرنے کی سازش بھی ہوسکتی ہے، خیال رہے کہ آج دوپہر کو ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، اس حملے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا