اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ پنجاب شجاع خازادہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ان کے زخمی چچا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شجاع خانزادہ کے چچا امریز خان کو خودکش حملے کے بعد ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا تھا ، انہیں اٹک کے مقامی اسپتال ہی میں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ دم توڑ گئے، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔