اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے سید حسین شاہ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اخونزادہ چٹان کے بیٹے کی اغوا کی خبرکے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایف سی کے جوانوں کی بڑی تعداد نے جگہ جگہ ناکہ بندی کرتے ہوئے مغویوں کی تلاش شروع کردی تھی تاہم سخت چیکنگ اور ناکہ بندی کے باعث اغوا کار سید حسین شاہ کو تحصیل خارکے علاقے شہدا چوک میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جب کہ فورسز نے اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے علاقے بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔