کراچی(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (کے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو آپریشن سے انکار نہیں ، متحدہ کے تحفظات جائز ہیں ۔ کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے عاملے میں آئینی طریقہ کار تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیاکہ کیا مولانا آپ بھی دیگر سیاست دانوں کی طرف نائن زیرو کلب کے ممبر بننے جارہے ہیں صحافی کے اس سوال پر فضل الرحمان پریشانی کا شکار ہو کر کچھ دیر خاموش ہوگئے اور تھوڑی دیر بعد جواب دیا کہ قیادت اپنے فیصلے اپنے لیول پر کرتی ہے مگر کارکنوں کے جذبات کا احترم کرتے ہیں