اٹک (نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کی ذیلی تنظیم الاحرار نے پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائر ڈ شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ الاحرار گروپ کے مطابق شجاع خزنادہ پر حملہ لشکر جھنگوی نے نہیں بلکہ ہم نے کیا ہے ۔ یا د رہے کہ شجاع خانزادہ نے الاحرار گروپ کے بارے میں چشم کشا انکشاف کرکے اس کا پول کھول دیا تھا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کالعدم الاحرار گروپ کاتعلق بھارتی خفیہ ایجنسی راسے ہے شجاع خانزادہ کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہر طرف را موجود ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کو اتوار کی صبح اٹک میں ان کے ڈیرے پر خودکش حملہ کرکے جاں بحق کردیاگیا تھا ۔