اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)میرے خاوند نے پارٹی کیلئے زندگی وقف کی اس لیے ان کی حمایت کرتی ہوں ، پارٹی میں شامل نہیں ہورہی ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ٹویٹر پر جاری ہونے والے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنے خاوند کو قوم کے مستقبل کیلئے کام کرتے ہوئے دیکھا وہ کچھ بھی کریں ان کی حمایت کرونگی ، خان صاحب نے پارٹی کیلئے زند گی وقف کردی ہے ، خان صاحب اور میرا مقصد خوشحال پاکستان بنانا ہے وہ سیاسی جماعت کے زریعے کام کررہے ہیں میں تعلیم کے شعبے میں رضاکارانہ کام کرکے پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کی خدمت سرانجام دونگی ، انہوں نے مزید لکھا کہ میں خان صاحب کے ساتھ شادی سے پہلے ہی پارٹی میں شمولیت کو رد کرچکی ہوں ، میں نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کی لیکن کبھی زندگی میں کچھ حاصل کرنے کیلئے کسی سے مدد نہیں چاہی ، خیال رہے کہ کل عمران خان نے بھی ریحام خان کے بارے ٹویٹ جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ریحام خان نے تحریک انصاف کی مرضی سے ہری پوری میں سیاسی سرگرمیاں کی ، لیکن اب وہ پارٹی کے معاملات میں سیاسی طور پر شریک نہیں ہونگی