اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے انٹرنیشنل کبڈی ٹیم کی صبا سلطانہ شدید زخمی ہو گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اویس کالونی میں عمران نامی شخص نے انٹرنیشنل کبڈی ٹیم کی صبا سلطانہ کے گھر گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں صبا سلطانہ شدید زخمی ہو گئیں جس کے بعد اس شخص نے خود کو بھی گولی مار لی ، ذرائع کے مطابق دونوں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔