کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل بلال کی جانب سے قاتل کی اطلاع دینے والے کیلئے پہلی بار انعام کا اعلان کردیاگیا ہے ۔ ڈی جی رینجرز نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہریوں کو پیش پیش کی ہے کہ ایک روز قبل ناظم آباد میں قتل ہونے والے ریحان نامی نوجوان کے قاتلوں کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے پر انہیں 10 لاکھ روپے انعام دیاجائیگا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ رینجرز کی جانب سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ قاتلوں کی اطلاع عوام رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں ۔