اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل نے اپنی وفات سے قبل 9اگست کوایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاتھاکہ قوم کی تمام تروابستگیاںاورامیدیں ایک شخص کے ساتھ جڑگئی ہیں اوراس شخص کانام جنرل راحیل شریف ہے اورقوم اس وقت جنرل راحیل شریف اورپاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ان سے جب اینکرپرسن نے سوال کیاکہ ایساکیوں ہے توانہوں نے جواب دیاکہ ہماراسیاسی ڈھانچہ تباہ ہوچکاہے ،سوکھے درخت کوئی پھل نہیں دے سکتے ۔حمید گل نے کہاکہ ہمارے سرسبزپاکستان پرجوآکاس بیل چڑھ گئی ہے ایک دن یہ ختم ہوجائے گی اورملک میں ایک بارپھرسیاسی نظام مضبوط ضرورہوگا۔