اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بابراعوان نے کہاہے کہ آئی ایس آئی کے سابق جنرل (ر)حمید گل کی وفات میراذاتی نقصان ہے وہ میرے ذاتی دوست تھے اورمیراان کے ساتھ خاندانی تعلق تھا ۔بابراعوان میں ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شومیں بتایاکہ جس دن حمیدگل کی وفات ہوئی تواس دن میری ان کی بیٹی عظمی گل اوران کے داماد سے فون پربات ہوئی توانہوں نے بتایاکہ وہ مری کے ساتھ علاقے علیوٹ تھے جہاں انہوں نے اپناایک گھر25سال قبل تعمیرکیاتھا۔بابراعوان نے بتایاکہ حمیدگل نے جس دن وفات پائی تواسی دن اپنی وفات سے پہلے وہ شام ساڑھے چھے بجے وہاں گھرمیں آئے اوران کے ساتھ دوست بھی تھے جن میں دوڈاکٹرزبھی تھے توپونے آٹھ بجے کے قریب انہوں نے دوستوں کوکہاکہ ٹی وی دیکھتے ہیں ۔بابراعوان نے بتایاکہ حمیدگل نے اپنے دوستوں سے کہاکہ دنیانیوزکے پروگرام اختلافی نوٹ دیکھتے ہیں۔بابراعوان نے کہاکہ عظمی گل نے مجھے بتایاکہ اس وقت حمید گل نے کہاکہ بیٹی میرے سرمیں ٹیسیں اٹھ رہی ہیں .یہ ان کی آخری گفتگوتھی اوراس کے بعد انہوں نے کوئی گفتگونہیں کی اورانہیں سی ایم ایچ مری میں لے جایاگیاجہاں وہ انتقال کرگئے ۔