جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے مسائل کاحل، اعجازالحق نے بہترین حل پیش کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ضیاءکے صدر رکن قومی اسمبلی محمداعجازالحق نے کہاہے کہ ملک کو لوٹنے والے اگر صرف بنکوں کے قرضے واپس کردیں تو پاکستان کو کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں، نیب کو حکومت اپوزیشن سے آزادی دی جائے اور جوڈیشل احتساب بیورو بنایاجائے، وزیراعظم نوازشریف نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کام کریں، جمہوریت اس وقت تک کامیاب ہے جب تک اسے جمہوری انداز میں چلائیں، پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف ایک صفحے پر ہے اور انشاءاللہ ہمیں اس میں کامیابی ہوگی۔سابق صدر جنرل محمد ضیاءا لحق اورشہدائے بہاولپور کی27ویں برسی کے موقع پر فیصل مسجد کے سامنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمداعجازالحق نے کہاکہ آج افواج پاکستان دہشتگردی کیخلاف جہاد کررہی ہیں کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن کررہی ہیں افواج پاکستان کے اقدامات کی بدولت اس مرتبہ لوگوں نے عید سکون سے منائی اور جشن آزادی کو جس انداز میں منایا ہے اس نے ثابت کیا کہ لوگ واقعی دہشتگردی سے آزاد ہوگئے ہمیں جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے اعجازالحق نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت نے صرف سندھ میں کلاشنکوف کے چار لاکھ لائسنس تقسیم کئے جس کی وجہ سے وہاں دہشتگردی ہورہی ہے صدر ضیاءالحق کے گیارہ سالوں میں ملک میں کوئی دہشتگردی نہیں تھی جب جہاد افغانستان جاری تھا لوگ اس وقت لنڈی کوتل میں بیٹھ کر کڑاہی گوشت کھارہے تھے سارے شہر پرامن تھے جن لوگوں کو اسلام اورکلمہ کاپتہ نہیں وہ پاکستان کی رہنما کیسے کرینگے اعجازالحق نے کہاکہ پاکستان کے97 فیصد لوگ آج بھی ضیاءالحق شہید کو یاد کرتے ہیں ضیاءالحق نے آٹھ اسلامی ممالک آزاد کروائے وہاں مسجدوں پر 80 سالوں سے تالے پڑے ہوئے تھے آج وہاں اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی ایک شخص بھی دہشتگردی میں ملوث نہیں پایا گیا جس کاتعلق مدرسوں سے ہو 1977 سے 1987 تک کوئی اسرائیلی فوجی پاکستان میں تربیت کیلئے نہیں تھا جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو1979ءسے1981ءتک پاکستان کے سوا کوئی ملک بھی مقابلے میں کھڑا نہیں ہوا تھا روس کو نہ صرف پسپائی ہوئی بلکہ ٹکڑے ٹکڑے بھی ہوگیا انہوں نے کہاکہ آج بھی اگر اس ملک کو بچانا ہے تو نظریہ پاکستان کو اپنا مشن بنانا ہوگا کیونکہ پاکستان کامطلب کیا لاالہ الااللہ اعجازالحق نے کہا کہ جب بینظیربھٹو نے ڈھونڈنے کیلئے لوگ بھیجے تو میں نے کہا کہ ہم ملک میں موجود ہیں ہمارا احتساب کرو ضیاءالحق نے گیارہ سال حکومت کی مگر شہادت کے بعد ان کے اکاﺅنٹ میں صرف سوا دولاکھ روپے موجود تھے انہوں نے کہاکہ جب آصف علی زرداری کے صرف ایک کارندے عزیر بلوچ کوپکڑا گیا تو انہوں نے پاک فوج کے جرنیلوں کیخلاف زہراگلنا شروع کردیا انہوں نے کہاکہ جب ولی خان نے کہاکہ اگر میرے پاس240 کروڑ روپے ہوتے تو میں ساری اسمبلی خرید لیتا تو اس کے بعد سب نے پیسے بنانے شروع کردیئے پارٹی ٹکٹ بیچے اور پاکستانی بنکوں کو لوٹ کراربوں روپے باہربھجوادیئے اعجازالحق نے کہاکہ نیب کو حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ سے آزادی دو اور جوڈیشل احتساب بیورو بنایاجائے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم والوں نے استعفے دیئے ہیں لیکن وہ واپس ہوجائیں گے میں نے ایم کیوا یم والوں سے کہاتھا کہ اپنے اندر سے چوروں ڈاکوﺅں کو نکالو لندن سے چھٹکارا حاصل کرو انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کام کریں جمہوریت اس وقت تک کامیاب ہے جب تک اسے جمہوری انداز میں چلائیں جن لوگوں نے اس ملک کو لوٹا ہے وہ صرف بنکوں کے معاف کرائے گئے قرضے ہی واپس کردیں تو پاکستان کو کسی امداد کی ضرورت نہیں پڑے گی انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش جاکر جوکچھ کہا اس کا ہمارے حکمرانوں نے جواب نہیں دیا ہمیں سب پتہ تھا کہ مکتی باہنی کس نے بنائی اس وقت بھارت کے32 صوبوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں مقبوضہ وادی میں کشمیری 15 اگست کو یوم سیاہ مناتے ہیں اور14 اگست کو اپنے گھروں پرپاکستانی پرچم لہراتے ہیں اعجازالحق نے کہاکہ حکومتوں کو بھی غورکرناچاہیے کہ صوبائی وزیرداخلہ کو ایسی سیکیوررٹی کیوں نہیں دی گئی جب کہ ان کے حوالے سے اطلاعات بھی موجود تھیں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم ایک صفحے پر ہے اورانشاءاللہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی ہماری ہوگی انہوں نے کہاکہ پاک فوج سیلاب، دہشتگردی اوروزیرستان سمیت ہرجگہ پر کام کررہی ہے لوگوں نے منتخب نمائندوں کو ووٹ دیئے ہیں وہ بھی سیاسی کام کریں لوگوں کو پیسے دیں سیلاب زدگان کی مدد کریں انہوں نے کہاکہ پاک چینن اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں خوشحالی آئے گی اجتماع سے انوارالحق، احمد رضاقصوری، راحت قدوسی، عبداللہ خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ مولانا چراغ الدین شاہ نے شہدائے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…