اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی اٹک میں خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی نشست پر اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے اس ضمن میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خدمات کو سراہتی ہے اور ہماری پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فیصلہ کیا ہے کہ شجاع خانزادہ کی خالی ہونیوالی نشست کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی اپناامیدوار کھڑا نہیں کریگی۔