اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے اضافی پروٹوکول لینے سے انکار کردیا، چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ وہ صرف بطور جج ملنے والی گاڑی اور سیکیورٹی استعمال کریں گے۔عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا، چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بلٹ پروف گاڑی بھی واپس کردی ہے، وی وی آئی پی پروٹوکول اسکواڈ بھی واپس کردیا، چیف جسٹس نے کہاکہ وہ بطور جج ملنے والی گاڑی اور سیکیورٹی استعمال کریں گے انہیں اضافی سیکیورٹی اور پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔