حضرو (نیوزڈیسک) شہید وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ میرے والد نے ملک و قوم کیلئے قربانی دی ہے جو رائیگاں نہیں جائےگی۔ پیر کو اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ میرے والد نے ملک وقوم کیلئے قربانی دی ان کا مشن جاری رہےگا تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ میرے والد نڈر اور بہادر انسان تھے یہی وجہ ہے کہ سنگین دھمکیوں کے باوجود آگے بڑھے اور اپنی جان کا نذرنہ دیکر شہادت کے مرتبے پر فائز ہو گئے، انہوں نے کہا کہ میرے والد ریٹائرمنٹ کے باوجود خود کو وطن کا محافظ سمجھتے ہوئے ہر وقت پنجاب اور پاکستان بھر میں امن کیلئے کام کرنا چاہتے تھے۔