اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) کالعد م تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے 4کمانڈرز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ،بھارتی ایجنسی ’را‘ افغانستان سے گڑ بڑ کر رہی ہے ، بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بعدچیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی طرف عام معافی کے اعلان کے بعد 400فراریوں نے ہتھیار ڈال کر ریاست کے خلاف نہ لڑنے کا عہد کیا ہے ، آج ہتھیار ڈالنے والوں میں عبدالستار مسوری، ننجیب اللہ ، ادریس ، افتخار شامل ہیں، عبدالستار مسوری2006ءسے افغانستان سے تنظٰم چلانے کا کام کرتا تھا اور یہ بی آر اے کے بنانے والوں میں سے ہے ، ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر عبدالستار موسوری کا کہنا ہے کہ را ‘افغانستان میں ہمیں تربیت فراہم کرتی رہی ہے