اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد ایک بہادر انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ پر امن پاکستان کا خواب دیکھا وہ پاکستان جو قائد اعظم کا پاکستان تھا مگر انہیں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں شہید کر دیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شجاع خانزادہ ایک شفیق والد اور بہترین شوہر تھے جو سیاست اور فیملی کو الگ الگ اور بھر پور وقت دیتے تھے ۔وہ دفتر کی بات گھر میں کرنے کے عادی نہیں تھے