کراچی(آن لائن)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت پر رہاکردیا۔پروفیسر وحید الرحمان قتل کیس کی سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے اے کلاس کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق پروفیسر وحید الرحمان قتل میں گرفتار ملزم سمیع الزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے۔کیس میں مزید کوئی ملزم نہ تو گرفتار ہوا نہ ہی کوئی گواہ سامنے آیا۔ عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزم سمیع الزمان کو رہا کردیا۔ پروفیسر وحید الرحمان کو 29 اپریل کو ایف بی ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیاتھا جس پرپولیس نے گرفتار ملزم سمیع الزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔