بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہید ڈی ایس پی شاعراور 15 کتابوں کے منصف تھے

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے میں ان کے ہمراہ شہید ہونیوالے ڈی ایس پی شوکت شاہ گیلانی ماسٹر ڈگری ہولڈر ، شاعر اور 15 کتابوں کے مصنف تھے ، آخری شعری مجموعہ ”دربدر“ میں ان کا یہ شعر مشہور رہا ” نہ باز رکھ سکے مجھے اڑنے کے شوق سے “ میرے شکستہ پر بھی ، مخالف ہوائیں بھی ۔ وہ روات کے علاقے ہر کہ گاﺅں چک بجلی روڈ کے رہائشی اور سابق پولیس سپرٹینڈنٹ نیاز حسین شاہ کے فرزند تھے ۔ایکسپریس رپورٹر صالح مغل کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی 1998 میں پی سی ایس کے تحت پنجاب پولیس میں انسپکٹر بھرتی ہوئے ۔ اٹک سمیت کئی اضلاع کے تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے ۔ گذشتہ سال ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد حضرو میں تعینات ہوئے ۔ 2008 میں تھانہ رنگو میں اغواءکاروں سے مقابلے کے دوران دونوں بازو شدید زخمی ہوئے تھے ۔ ڈاکٹروں نے تجویز کیاتھا کہ اگر خون 48 گھنٹے میں نہ رکا تو دونوں بازوں کاٹنا پڑیں گے ۔ اس وقت انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بازو کٹ بھی گئے تو زندگی وکالت کرکے گزاروں گا ۔ شہید ڈی ایس پی نے ایک بیٹی اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…