لندن (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اٹک میں پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ میں وزیرداخلہ شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی سمیت کئی افراد کے شہید ہونے اور متعدد افرادکے شدیدزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ صورتحال اس امرکاتقاضہ کرتی ہے کہ حکومت، اپوزیشن، تمام سیاسی ومذہبی جماعتیںاورملک بھرکے عوام دہشت گردی کے خلاف متحدہوجائیںاور دہشت گردی اورانتہاپسندی کوملک سے جڑسے اکھاڑپھینکنے کےلئے اتحادویکجہتی کامظاہرہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے جس پراہل پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے امن پسندعوام کوشدیددکھ اورافسوس ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے جس طرح آج پنجاب کے وزیرداخلہ کونشانہ بنایاہے وہ انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے جس سے پتہ چلتاہے کہ پنجاب سمیت پوراملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اوردہشت گردپاکستا ن کوغیرمستحکم کرنے کیلئے ہرشہرمیں دہشت گردی کی کارروائیاںکررہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گرد ی اورانتہاپسندی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کےلئے نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عمل کرناہوگا۔ جناب الطاف حسین نے خودکش دھماکے میں وزیرداخلہ شجاع خانزادہ اورمتعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے شجاع خانزادہ کی شہادت پر وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اورحکومت پنجاب سے بھی دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے اوران کے سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگرافراد کی صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
درگزر کیا کریں
-
ملتان میں شوہر اور بچوں کیساتھ سفرکرنیوالی خاتون کے ساتھ زیادتی کاڈراپ سین
-
بجلی صارفین ہوشیار! حکومت نے بلوں کے حوالے سے نئے احکامات جاری کر دیے
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
چینی کارساز کمپنی گیلی بذریعہ بیسٹ وے گروپ پاکستان میں داخل، 3 نئی انرجی گاڑیاں متعارف
-
ٹک ٹاکر سامیہ مبارک دوست سمیت گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مزید کمی
-
یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
ایزی پیسہ کا صارفین کے اکاؤنٹس کی سکیورٹی سے متعلق اہم خبر
-
رات کے کھانے میں کون سی دالیں کھانے سے گیس اور بدہضمی ہوسکتی ہے؟
-
کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی
-
الیکٹرک بائیک خریدنے پر 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز سامنے آگئی
-
خطرے کی گھنٹی بج گئی، 6 ادویات سے متعلق اہم انکشاف
-
ایپل کا نیا فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں آگیا، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے



















































