راولپنڈی(نیوزڈیسک) میٹرو بس پر سوار ہونے کی کوشش کے دوران ایک معمر خاتون گرکرجاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق میٹرو لیاقت باغ اسٹیشن سے 53سالہ خاتون نے میٹروبس پرسوارہونے کی کوشش کی تاہم اس اثناءمیں بس کا خودکاردروازہ بندہوگیا جسکی وجہ سے خاتون بس سے ٹکراکرزخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ریسکیوذرائع کے مطابق معمر خاتون کی شناخت حمیدہ بیگم زوجہ راشدہوئی ہے جوکہ ماڈل ٹاو¿ن ہمک کی رہائشی تھی۔خاتون کے بیٹے نے حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نے اچانک گاڑی بھگا دی تھی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا