لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ داخلہ نے اٹک میں صوبائی وزیر داحلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے بعد صوبہ بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔تمام اہم اور سیاسی شخصیات کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی سفر کی صورت میںپیشگی اطلاع دینے کاپابند کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے ارکان ،اہم سیاسی و مذہبی شخصیات اوربیوروکریٹس کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سکےورٹی کے حوالے سے غیر معمولی احتیاط برتیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کریں ۔ ذرائع کے مطابق تمام اہم شخصیات کے دفاتر اور رہائشگاہوں پر بھی سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جی او آر میں غیر متعلقہ افراد کی آمدو رفت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں