اسلام آباد(نیوزڈیسک) متنازعہ بیان کی وجہ سے مستعفی ہونے والی مسلم لیگ ن کے رہنمامشاہد اللہ نے کہا ہے وزارت نواز شریف کی امانت تھی واپس کر دی۔ جس پر لیڈ ر خوش اس پر میں بھی خوش ہوں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت طے نے نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پہنچا دونگا۔ میں نے میڈیا کی اطلاعات کی بنا پر بات کی تھی۔ آج بھی سمجھتا ہوں کہ جنرل راحیل شریف کا کردار جمہورریت کے لئے بہترین ہے۔ ان کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔میڈیا ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ نے سرکا ری گاڑی استعمال نہیں کی۔ ان کی گاڑی پر سے سرکاری جھنڈا بھی اتار دیا گیا۔