اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ خود کش حملہ آور ممکنہ طورپر دو تھے ¾ ایک خود کش حملہ آور کی نعش مل گئی ہے ¾ دوسرے کے اعضاءملنے کی اطلاع ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ خودکش حملہ آور شجاع خانزادہ کے ڈیرے میں داخل نہیں ہوا بلکہ اس نے ڈیرے کی کی عقبی گلی میں خود کو دھماکا سے اڑایا۔ خود کش حملہ آور ممکنہ طور پر دو تھے، ایک خود کش حملہ آور کی نعش مل گئی ہے جب کہ دوسرے کے اعضاءملنے کی بھی اطلاع ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والی ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی اس لئے اس کے اعضا شناخت کے لئے فوری طور پر نادرا کو بھجوائے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے سے ملنے والی ایک ناقابل شناخت لاش دہشت گرد کی ہوسکتی ہے۔ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ اٹک میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ڈیرے کے ملبے سے ایک ناقابل شناخت لاش ملی ہے، جس کی انگلیوں کے نشانات تصدیق کے لیے نادرا کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ یہ اعضاءمشتبہ خودکش حملہ آور کے ہوسکتے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ نادرا کے دفاتر فوری طور پر کھول کر شناخت کا عمل مکمل کیا جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں