اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کےلئے متحدہ کے ہر رکن کو الگ الگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا شعبہ قانون بھی انہیں ایک دو روز میں اس معاملے پر رائے دے گا۔ ،متحدہ کواستعفے واپس لینے پر قائل کرنے کےلئے مولانا فضل الرحمان نے پہلا مرحلہ کامیابی سے سر کرلیا جبکہ حکومت بھی آپریشن کراچی کی مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کےلئے رضا مند ہوگئی ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی میں ریٹائرڈ ججز، اچھی شہرت کے ریٹائرڈ پولیس افسران، غیر جانبدارصحافی اور سول سوسائٹی کے ممبران شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپسی کا معاملہ رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔