اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی خدمات کے اعتراف میں ضمنی انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین نے شجاع خانزادہ کے حلقے سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے احترام میں امیدوار کھڑا نہیں کریں گے