جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شجاع خانزادہ پر حملہ،نیا انکشاف ہوگیا

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(نیوزڈیسک)شجاع خانزادہ پر حملہ،نیا انکشاف ہوگیا،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر حملہ کرنے والا ایک خودکش حملہ آور نہیں بلکہ یہ دو خودکش حملہ آورتھے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق ایک حملہ آور کے سر کاکچھ حصہ بھی مل گیا ہے جس کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کرلیاگیا ہے۔ اٹک کے علاقے شادی خان میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر عوام کے مسائل سن رہے تھے۔ ان کے پاس عوام کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زوردار دھماکے کے بعد قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے وسیع رقبے پر موجود ڈیرے کی چھت گر گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب سمیت تیس افراد ملبے تلے دب گئے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکالنا شروع کر دیا جبکہ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید، ڈی ایس پی حضرو سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو حضرو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…