کراچی (نیوزڈیسک ) الطاف حسین نے استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کی غیر مشروط ثالثی قبول کر لی ، آئندہ 48 گھنٹے کے دوران مولانا فضل الرحمان کراچی جائیں گے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے مذاکرات مولانا فضل الرحمان شروع کریں گے ، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے مذاکرات کا آغاز نائن زیرو پر ہوگا۔ الطاف حسین نے مذاکرات شروع کرنے کے لئے کوئی شرط نہیں رکھی ، مولانا اڑتالیس گھنٹے کے دوران کراچی جائیں گے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کے اجلاس میں حکومتی رابطوں پر غور جاری ہے۔